22 اکتوبر 2011 - 20:30

قذافی کی دردناک اور ذلت آمیز موت کے مناظر دیکھنے کے بعد مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک پر شدید قلبی عارضہ طاری ہوا جس کے بعد عرب ذرائع‏ نے حسنی مبارک کی موت کا اعلان کردیا تھا۔

ابنا: لیبیا کے ڈکٹیٹر کرنل قذافی کی دردناک اور ذلت آمیز موت کے مناظر دیکھنے کے بعد مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک پر شدید قلبی عارضہ طاری ہوا جس کے بعد عرب ذرائع‏ نے حسنی مبارک کی موت کا اعلان کردیا تھا۔

 لیکن اب حسنی مبارک کے وکیل فرید الدیب نے کہا ہے کہ حسنی مبارک کی موت کی بر صحیح نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مصر کے سرنگوں ڈکٹیٹر حسنی مبارک نے لیبیا کے خونخوارڈکٹیٹر کرنل قذافی کی ذلت آمیز اور دردناک موت پرشدید گریہ کیا ۔ مصرکے ایک طبی ذرائع‏ کے مطابق مصرکے سابق صدر ڈکٹیٹرحسنی مبارک نے جونہی قذافی کی دردناک اور ذلت آمیزموت کے مناظر دیکھے تو اس نے زارزار رونا شروع کردیا ذرائع کے مطابق حسنی مبارک نے اتنا شدید گریہ کیا کہ اس کی دل کی حرکت بند ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے بے ہوش کردیا۔ ...../169